افغان فوج نے خصوصی آپریشن میں طالبان کی دو جیلوں سے 61 قیدیوں کو رہا کروالیا

Aug 04, 2018

کابل (اے پی پی) افغان آرمی نے خصوصی آپریش میں طالبان کی دو جیلوں سے 61 قیدیوں کو رہا کروالیا ۔ جمعہ کو عالمی میڈیا نے افغان وزارت دفاع کے حوالہ سے بتایا کہ افغان نیشنل آرمی نے جمعرات کی رات گئے صوبہ ہلمند میں خصوصی آپریشن کیا جس کے دوران طالبان کی دو جیلوں سے 61 قیدیوں کو رہا کروالیا گیا ۔

مزیدخبریں