ایام عزا کے موقع پر ملک بھر میں مجالس عزا ،کانفرنسیں اور تعزیتی اجتماعات منعقد ہوں گے،ڈاکٹر ایس ایم رضوی

راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی مرکزی ایام عزا ء کمیٹی کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر ایس ایم رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں ’’21تا23ذیقعدایام عزاء ‘‘ منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں کے کنوینروں نے شرکت کی ۔ڈاکٹر ایس ایم رضوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایام عزا کے غم انگیز موقع پر ملک بھر میں مجالس عزا ،کانفرنسیں اور تعزیتی اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں سیرتِ امام علی بن موسیٰ الرضا ؑ کو اجاگر کیا جائیگا اور دنیا بھر کے مظلومین و محرومین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ امام ضامن حضرت علی بن موسیٰ الرضا ؑ ایثار وقربانی اور صبر و رضا کے پیکر تھے۔

ای پیپر دی نیشن