اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) مسلم کرسچن اتحاد اسلام آباد کے سربراہ لالہ افضل نے کہاہے کہ اس وقت جمہوریت اور پاکستان کیخلاف سازشیں عروج پر ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کامبینہ گرینڈ الائنس وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کر رہا ہے مگر یہ تمام لوگ الیکشن میں تحریک انصاف کے ہاتھوں بری شکست کی وجہ سے سیاسی میدان سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آئوٹ ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ کل تک آصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کرنیوالا شہباز شریف آج کس منہ سے پیپلز پارٹی کیساتھ گرینڈ الا ئنس تشکیل دے گیا ۔ انہوں نے کہا جس طرح عمران خان نے الیکشن مہم کے دوران اپنی تقریروں میں با رباریہ کہا تھا کہ اس بار مولانا فضل الرحمن کو پارلیمنٹ سے باہر نکالا جائیگاانہیں ہر صورت شکست دی جائیگی عمران خان نے واقعی اپنا دعویٰ سچا ثابت کر دیا۔ لالہ افضل کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ ہم نے اس ملک کو بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھنا ہے۔پاکستان کو فرقہ واریت، پارٹی بازی اور برادری ازم کی دلدل سے نکالیں گے۔ ہم روایتی سیاست کی بجائے نئے اور تبدیلی کی بنیا د پرملک گیر تحریک چلا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کو ملک بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی۔ہر شہر سے لاکھوںنوجوان اس میں شامل ہو ئے ہیں۔ کیونکہ ملک کے عوام دو جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی دوغلی سیاست سے تنگ آچکے تھے ۔ انہوں نے کہا لوگوں کی محبتیں تحریک انصاف کا بڑا اثاثہ ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کا الیکشن ختم ہو گیا‘ ہم پورے ملک میں خدمت انسانیت کی بنیاد پر سیاست کا عمل جاری رکھیں گے۔ ناکام اور مسترد شدہ جماعتوں کے لیڈر انتخابات کے بعدالیکشن کمیشن پر دبائو ڈال رہے ہیں مگر ناکام ہونگے ۔ تحریک انصاف نے ملک بھر میں امیدوار کھڑے کئے تھے اور اور لاکھوں ووٹ حاصل کئے ۔ اللہ کے فضل وکرم سے یہ عمران خان کی کامیابی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک کو مدینہ جیسی ریاست بنائیں گے ۔