چیف جسٹس ثاقب نثارکادیامیرمیں اسکول جلاۓ جانےکانوٹس

Aug 04, 2018 | 10:16

ویب ڈیسک

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر میںاسکولوں کو جلانے اور بموں سے اڑانے کا نوٹس لے لیا۔ ہفتہ کے روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے سکولوں پر حملوں کے واقعات پر حکومت پاکستان، سیکریٹری آزاد کشمیر، گلگت وبلتستان افیئرز اور سکیریٹری داخلہ سے 48گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا۔گزشتہ روز دیامیر کے علاقے چلاس میں تعلیم دشمن عناصر نے 12اسکولوں پرحملہ کرکے انہیں جلایا تھا،دھماکے کیے تھے اور ان میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کہ نامعلوم شرپسندوں نے زیر تعمیر اسکولوں کو آگ لگا کر نقصان پہنچانے کی کوشش کی تاہم پولیس اور انتظامیہ کی کارروائی پر شرپسند عناصر فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تعلیم دشمن عناصر کی اس مذموم کارروائی کے خلاف دیامر کے صدیق اکبر چوک پر شہریوں نے مظاہرہ کیا اور اس عمل کو بچوں کے روشن مستقبل پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات افسوسناک اور ناقابل قبول ہیں۔مذکورہ اسکولوں پر حملے کا کوئی بھی ذمہ دار تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آسکا ۔

مزیدخبریں