جانیں قربان کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں:ڈاکٹرحسن عسکری

 نگراں وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔یوم شہدائے پولیس کے موقع پر لاہور سے جاری ایک بیان میں نگراں وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کہتے ہیں کہ پولیس شہدا نے اپنے لہو سے امن کی داستان رقم کی ہے، شہدا کی عظیم قربانیوں اوران کے اہل خانہ کوسلام پیش کرتا ہوں ۔ان کا مزید کہناتھا کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز ملک کے اندر موجود دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مصروف عمل ہیں ، شہدا کی عظیم قربانیوں کے نتیجہ میں آج ملک میں امن واپس آیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن