ایف بی آر ان ایکشن،دبئی اور برطانیہ میں جائیدادیں رکھنے والے افراد کو نوٹسزجاری

ایمنسٹی سکیم کی مدت پوری ہونے پر ایف بی آر ایکشن میں آ گئی ، پہلے مرحلہ میں دوبئی اور برطانیہ میں جائیدادیں رکھنے والے افراد کو نوٹسز بھیجوا دیئے گئے نجی ٹی وی کے مطابق او ای سی ڈی معاہدہ کے تحت ایف بی آر کو ملنے والی معلومات کے مطابق تقریباً700 ایسے افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جنہوں نے ایمنٹسی سکیم میں اپنی جائیدادیں ظاہر نہیں کیں لیکن وہ ان جائیدادوں کے مالک ہیں اور ان کو کرایہ یا دوسری آمدن ہو رہی ہے جن افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں سے 350 افراد کی جائیدادیں دوبئی جبیہ 150 سے 200 افراد کی جائیدادیں برطانیہ میں ہیں ایف بی آر کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹسز جاری کر کے بیرون ملک جائیدادیں خریدنے کے ذرائع بتانے کی ہدایت کی گئی.

ای پیپر دی نیشن