لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئر محمد ممتازاعوان ‘ پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری‘حافظ حسین احمد ‘پیرسلمان منیر ‘ مفتی غلام حسین نعیمی‘ شعیب الرحمن قاسمی ‘مولانا رجیع اللہ خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں لاہور بادشاہی مسجد محکمہ اوقاف کی زیرتحویل تبرکات گیلری سے چرائے گئے نعلین مبارکؐ کی بازیابی کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسکی بازیابی نعلین پاکؐ کے ضمن میں رپورٹ مسترد کردی ہے اورکہاہے کہ 6ماہ میں جے آئی ٹی کی بازیابی نعلین پاکؐ کے حوالے سے ایک بھی پیش رفت نہیں محض رسم کارروائیاں ،کارکردگی اوررپورٹ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ نعلین پاکؐ کی چوری کا ذمہ دار محکمہ اوقاف ہے نا توآج تک اس محکمہ کے بڑے افسروں اورنعلین مبارکؐ برونائی جانے والے اوقاف کے وفد کو شامل تفتیش کیا گیا ۔