لاہور (پ ر) کاشانہ سوشل ویلفیئرہوم میں زیرتعلیم یتیم اوربے سہارابیٹیاں قوم کی بیٹیاں ہیں،ان کے چہروں پرخوشی کے رنگ بکھیرنے کیلئے مخیر حضرات کی طرف سے صادق فوڈپر ناشتے کااہتمام کیا گیا۔ کاشانہ سوشل ویلفیئرہوم کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہاکہ کاشانہ کی مستحق بیٹیوں کااحساس محرومی دورکرنا ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔انہیں ایسا آئیڈیل ماحول فراہم کیا ہے جس سے وہ کاشانہ کواپناگھر اورایک دوسرے کوخاندان کافردسمجھتی ہیں۔