اوور سیز پاکستانی ملکی معاشی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں : عابد حسین

قصور(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے اوور سیز پاکستانی بھائی پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں قابل فخر کردار ادا کر رہے ہیں ، اوور سیز پاکستانیوں کو وطن عزیز میں درپیش مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے ذریعے ہی ان کا اعتماد جیتا جا سکتا ہے ، اسسٹنٹ کمشنرز ، پولیس ، ریونیو اور عدالتیں اوور سیز پاکستانیز بھائیوں کے وطن عزیز میں تنازعات کے فوری حل کیلئے سنجیدہ ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ انکی شکایات پر انہیں فوری ریلیف فراہم نہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے یہ بات اوور سیز پاکستانی کمیٹی قصور کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور عفت النساء ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد ہما شاہ ، ڈی ایس پی اشفاق کاظمی ، ممبران کمیٹی چوہدری جاوید اقبال ،قیصر ایوب شیخ ، فوکل پرسن منظور احمد و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی ۔ کمیٹی کے فوکل پرسن نے اجلاس کو بتایا کہ کمیٹی میں موصولہ درخواستوں اور گزشتہ اجلاس کے انعقاد کے بعد 15 دنوں میں مزید درخواستیں بھی موصول ہوئی ہیں جس سے اب ان کی مجموعی تعداد دوبارہ سے 15 ہو چکی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر قصور کے پاس 3 درخواستیں اور بعدازاں 5 نئی درخواستیں متعلقہ رپورٹس کیلئے پڑی ہیں جبکہ ایک درخواست اے سی چونیاں اور ایک درخواست اے سی کوٹ رادھاکشن کے پاس برائے مطلوبہ رپورٹ موجود ہیں ۔ فوکل پرسن نے بتایا کہ پچھلے اور فریش کیسز ملا کر پولیس کی طرف 7 کیسز برائے فائنل رپورٹس موجود ہیں جبکہ ان میں سے 4 عدد درخواستیں کورٹ کیسز کے طور پر عدالتوں میں ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن