ہریانہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں تین مسلمان مزدوروں کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے ہریانہ میں بھارتی فوجی کیمپ کے نزدیک سے پکڑا گیا ۔ پولیس نے الزام لگایا کہ 28 سالہ مہتاب 25 سالہ خالد اور 34 سالہ راغب کے موبائل فون میں فوجی کیمپ کے مختلف حصوں اور فوجی اہلکاروں کی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جو انہوں نے واٹس ایپ کے ذریعے پاکستان بھجیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تینوں دوست مزدوری کے غرض سے ہریانہ میں موجود تھے پولیس جھوٹے الزاماتلگا کر ہم غریب لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں اور اپنے پیاروں سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔
بھارت میں 3 مسلمان مزدور پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام پر گرفتار
Aug 04, 2019