بزنجو نے شکست کے بعد بھارتی بولی بول کر اداروں کونشانہ بنایا، غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے: غلام سرور

Aug 04, 2019

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر شہری ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اداروں کے بارے میں سینیٹر میر حاصل بزنجو کے بیان پر ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاکر وفاق پاکستان کو ہدف بنایا گیا میر حاصل بزنجو اور تحریک عدم اعتماد لانے والے بھارت اور راء کی زبان بول رہے ہیں میں ان کا عدم اعتماد کی ووٹنگ میں ساتھ نہ دینے والے ان14 سینیٹروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے وفاق اور ملک کی حفاظت کیلئے اپنے ضمیر کی آواز سنی شفاف طریقے سے چیئرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کا شکست ہوئی ہے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی اس الیکشن میں جہانگیر ترین کا کوئی رول نہیں تھاجماعت اسلامی چیئرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ نہیں بنی میر حاصل بزنجو کے بیان پر صدمہ پہنچا ہے مولانا فضل الرحمٰن سے حکومت کوئی خطرہ محسوس نہیں کرتی مولانا صاحب کے تلوں میں تیل نہیں عمران خان نے قبائلی علاقوں کو پاکستان اور آئین کا حصہ بناکر تاریخی کام کیا اس بارے میں آواز بھی انہوں نے ہی اٹھائی حکومت ملی تو عمل کر دکھایا اپوزیشن پاکستان کمزور کرنا چاہتی ہے پانامہ کی لسٹ میں وزیراعظم، ان کے بچوں کے علاوہ دوسرا کوئی ایسا نہیں جو تین بار وزیراعظم رہ چکا ہوں تحریک انصاف کی حکومت میں آج تک کوئی ٹیڈی پیسے کی بھی کرپشن نہیں ہوئی علیم خان اور پنجاب کے وزیر سبطین خان کے خلاف نیب کیس کئی سال پرانے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی صدر میں اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی، پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری ریونیو عدنان چوہدری اور ایم پی اے حاجی امجد بھی ان کے ہمراہ تھے وفاقی وزیر شہری ہوا بازی نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے کہا کہ وہ قومی بجٹ پاس نہیں ہونے دے گی پھر کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ بزدار کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لائے گی سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دی گئی اپوزیشن جو بھی تحریک عدم اعتماد لاتی اسے جمہوری عمل کا حصہ سمجھتے لیکن وفاق پاکستان کی علامت چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاکر دراصل پاکستان کی فیڈریشن پر حملہ کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ میں2008 کا الیکشن ہارا تو اس کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے میٹنگ کی اس پر حیرانی تھی کہ ووٹر ہم لے کر گئے پرچی ہمارے کیمپ سے دی گئی لیکن اندر جاکر ووٹ دوسرے کو ڈال آئے سینٹ میں 14 سینٹروں نے بھی ووٹ ڈالتے وقت اپوزیشن کے ساتھ بھی ویسا ہی کیا یہ سب جمہوری عمل کا حصہ ہے لیکن ہمارے ان سینٹروں نے ملک کی آواز سنی ہے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ میں بطور وفاقی وزیر عتصہ سے سینٹ کے اجلاسوں میں اپنی حکومت اور وزارت کی نمائندگی کیلئے جاتا ہوں جتنا معیار سینٹ کا ہے وہ قومی اسمبلی میں کبھی نہیں دیکھا سینٹ وفاق کے وقار کی علامت ادارہ ہے اسے بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی اپوزیشن کے امیدوار میر حاصل بزنجو نے اپنی شکست کے بعد ہمارے اداروں کو بھارت کی بولی بول کرنشانہ بنایاہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ملک اور قومی اداروں کا وقار ہمیں مقدم ہے لیکن اپوزیشن اس احساس سے عاری نظر آرہی ہے اپوزیشن نے جمہوریت کے نام پر اداروں کو کمزور کیا اپوزیشن ملک دشمنی کی مرتکب ہوئی ہے سیاست دان پہلے ہی بدنام ہیں میں نے کبھی اپنی گاڑی پر ایم این اے یا ایم پی اے بننے کے بعد یہ عہدے نہیں لکھوائے کیونکہ مجھے معلوم ہے عام لوگ سیاست کے بارے میں کیا جذبات رکھتے ہیں ہمیں سیاست کا امیج بہتر بنانے کیلئے کوشش کرنی چاہئے لیکن اپوزیشن نے سینٹ پر حملہ آور ہوکر سیاست کو مزید خراب کردیا ہے انہوں نے کہا کہ جو پانامہ میں پکڑے گئے اب جو مرحلہ ہے اس میں ان سے مال مسروقہ برآمد کرنا ہے نواز شریف نے اقتدار میں آکر اپنی اور اپنے بچوں کی دولت بڑھائی۔ آصف زرداری نے اپنے لئے مال بنایا آج صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ ان دو حکمرانوں کی لوٹ مار سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوگیا درمیان میں سفید پوش طبقہ تو ختم ہی ہوگیا ہے میرا دوٹوک موقف ہے کہ اگر آپ کسی جماعت میں ہیں اور اس کی قیادت کرپٹ ہے تو اس پر لعنت بھیجیں ایک جماعت سے دوسری جماعت میں جانا غلط بات نہیں میں نے تحریک انصاف کو اپوزیشن اور اس کے مشکل حالات میں جوائن کیا تھا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو گلہ رہا کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اپوزیشن کو زیادہ وقت دیتے ہیں یہاں تک کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا سینٹ میں داخلہ تک بند کیا۔ وفاقی وزیر شہری ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ میں کہتا ہوں کی اپوزیشن احتجاجی سیاست چھوڑ دے اپوزیشن سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک واپس لے لیکن اس نے فیڈریشن پر ضرب لگا دی۔

مزیدخبریں