فیصل آباد+کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد میں میر حاصل بزنجو کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج اقبال سپرا نے درخواست پر سماعت کی۔ میر حاصل بزنجو کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے پی ٹی آئی رہنما رانا سفیان ایڈووکیٹ نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے درخواست گزار سے فوٹیج طلب کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی۔نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ منحرف ارکان کو پارٹی سے نکالیں گے۔ سیاسی جماعتوں نے منحرف اراکین کے خلاف الیکشن کمشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصل آباد: حاصل بزنجو کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور
Aug 04, 2019