بیجنگ (آئی این پی) چین نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستانی شہر گوادر میں نیوی کا فوجی اڈہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ،چائنہ اکنامک نیٹ نے قومی دفاع کے حوالے سے وائٹ پیپر کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت نے چین اور کمبوڈیا کے درمیان ہونے والے خفیہ معاہدے اور گوادر میں چینی ملٹری بیس کے حوالے سے میڈیا میں گرم افواہیں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر مسترد کی ہیں ۔میڈیا رپورٹس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ چین کی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عسکری نوعیت کا ہے جبکہ بعض مغربی سکالرز یقین رکھتے ہیں چین کی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقصد عسکری و معاشی تعاون کی آڑ میں دوسرے ممالک کو جال میں پھنسانا ہے۔ وائٹ پیپر نے ان تمام ابہام کو دور کیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کا مقصد ایک مستحکم طاقت کے ذریعے دنیا میں امن اور استحکام کا قیام ہے اور فوج کا مقصد دوسرے ممالک میں دخل اندازی نہیں بلکہ امن کا قیام ہے ، انہی اصولوں پر عمل کر کے چائنہ نہ صرف آگے بڑھے گا بلکہ بہتر طریقے سے دنیا میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔