نیلم (طارق مقبول خواجہ ) بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری عوام کے حوصلے جواں، نیلم کی عوام نے قبل ازیں پندرہ سال بھارتی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے ۔حالیہ گولہ باری کی وجہ سے نیلم میں نظام زندگی بری طرح متاثر ، ضلع بھر میں خوف و ہراس کا سماں ۔سرکاری دفاتر ،سکولز ،کالجز بدستور بند ۔معمولات زندگی معمول پر لانے کے لیئے ادارے کوشاں ۔ تفصیلات کے مطابق 30جولائی کو اچانک بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مقیم نہتے شہریوں کو بھاری توپ خانوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں نیلم کے 4شہری شہید جبکہ 20کے قریب زخمی ہوئے پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے ہندوستانی فو ج کی متعدد پوسٹیں تباہ کرنے کے بعد ہندوستانی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کر دی گئی جو ابھی تک رکی ہوئی ہے شدید گولہ باری کی وجہ سے عوام میں 3روز گزر جانے کے باوجود شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے تجارتی مراکز ویران ہو چکے ہیں ۔ نیلم سے سیاحوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے اور نئے آنے والے سیاح حضرات کو ماربل چیک پوسٹ سے واپس بھیج دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے عوام مین مزید خوف پیدا ہوتا جا رہا ہے ۔
نیلم میں بھارتی گولہ باری سے نظام زندگی مفلوج،ضلع بھر میں خوف وہراس
Aug 04, 2019