حلقہ چار پونچھ میں مسلم کانفرنس ناقابل تسخیر قوت بن چکی ،صغیر چغتائی

پانیولہ(نامہ نگار) ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی نے کہا ہے کہ حلقہ چار پونچھ میں مسلم کانفرنس ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے عوامی مسائل کا حل ہمارا نصب العین ہے عوام کا کثیر تعداد میں مسلم کانفرنس میں شامل ہونا تعمیراتی امور اور جماعتی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے داتوٹ میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جسکی صدارت سابق چیئرمین سردار آزادخان نے کی تقریب سے مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سردار طاہر اکرم ایڈووکیٹ سردار آزاد، ساجد رزاق مسعود احمد کیانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سردار ماجد فارس اور پرویز فارس سمیت داتوٹ اور ٹوپیاں کے درجنوں کارکنوںنے اپنے خاندان کے افراد سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا جنہیں خوش آمدید کہتے ہوئے ممبر اسمبلی نے کہا کہ مسلم کانفرنس تمام قبائل اور برادریوں کا گلدستہ ہے جو نئے آنے والوں کو ان کے تجربے سمیت قبول کرے گی اور کسی بھی مرحلے پر ان کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں آزادکشمیر میں بننے والی حکومت میں مسلم کانفرنس کا کلیدی کردار ہو گا عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے انہوں نے ایل او سی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے ظالمانہ اور اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جزبہ آزادی کو سرد کر سکتا ہے نہ تحریک آزادی کو کمزور کشمیر کا ہر پیر و جواں پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنجائے گا نہتے عوام پر بھارتی گولہ باری کا اقوام عالم نوٹس لے اور اس مسلے کو حل کروائے۔

ای پیپر دی نیشن