ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس کے باصلاحیت آرٹسٹ نے اپنی تخلیق سے ماسکو کے ایک پارک میں اْڑتا ہوا پل لگا دیا ہے۔روسی آرٹسٹ نے یہ اْڑتا ہوا پْل کارڈ اور ڈکٹ ٹیپ سے بنایا، اس پْل کو بنانے میں روسی آرٹسٹ نے اپنے ساتھی رضا کاروں کی مدد لی۔اپنے طرز کے اس منفرد 18میٹرطویل پْل کو 3 بڑے غباروں نے اٹھایا ہوا ہے۔واضح رہے کہ اس منفرد پْل کی تیاری میں تین سو کارڈ بورڈ باکسز کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ 4 اگست کے بعد اس پْل کو ری سائیکل کر دیا جائے گا۔