ابوظہبی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے کے محکمہ افرادی قوت نے بتایا ہے کہ ہمارے یہاں سرکاری ملازم کو زندگی میں ایک بار حج چھٹی حاصل کرنے کا حق ہے،حج چھٹی کی انتہائی حد 15دن ہے اور یہ مکمل تنخواہ کے ساتھ دی جاتی ہے۔تنخواہ چھٹی کی درخواست دینے پر پیشگی دے دی جاتی ہے۔