بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے کوچ کی تلاش شروع

لاہور(سپورٹ ڈیسک )ورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیانے ورلڈ کپ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے کوچ کی تلاش شروع کردی ہے اور اس عہدے کے لیے بورڈ کو 2ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ہزاروں درخواستیں موصول ہونے کے باوجود بڑے ناموں نے کوچنگ میں زیادہ دلچسپی ظاہر نہیں کی اور چند ہی سٹارز نے نوکری کے لیے درخواستیں دی ہیں۔کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھنے والے سابق آسٹریلین آل راؤنڈر ٹام موڈی کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے بھی عہدے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے درخواست دی ہے۔ بھارت کے روبن سنگھ اور لال چند راجپور بھی ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...