لاہور(نمائندہ سپورٹس) سربیا کے شہرہ آفاق سٹار اور عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے آرام کی غرض سے رواں ماہ کینیڈا میں شیڈول مونٹریال ماسرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔ جوکووچ کی دستبرداری کا مطلب ہے کہ دفاعی چیمپئن رافیل نڈال ٹاپ سیڈ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ کینیڈا میں کھیلنا پسند کرتے ہیں وہاں پر ان کے کئی اچھے دوست بھی ہیں اور مجھے وہاں جا کر ایسا محسوس ہوتا رہتا ہے جیسے میں اپنے گھر میں ہوں لیکن میں ابھی مزید آرام کرنا چاہتا ہوں۔