فیصل آباد(آئی این پی ) وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا سینیٹرز نے اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق ووٹ دیے، حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ کی شیروانی سلواکر بیٹھے تھے، نوازشریف ،فضل الرحمان ،زرداری نے حاصل بزنجو کو اوپرچڑھا کر سیڑھی کھینچ لی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے حلف اٹھاتے ہی پاکستان کے پسے طبقے کی بات کی، اس وقت ریاست ماں جیسا کردار ادا کر رہی ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا گزشتہ دنوں کرپٹوں کا ٹولہ اکٹھا ہوا تھا، تحریک عدم اعتماد پر اپنے ہی 14 سینیٹروں نیعدم اعتماد کااظہار کیا، پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں نہ ہی ان کے سینیٹرز ، سینیٹرز نے اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق ووٹ دیئے۔مریم نواز نیب سے کہتی ہیں پیسہ کہاں سے آیا یہ دادا سے پوچھو، نواز شریف جیل میں بیٹھ کر نیلسن منڈیلا بننا چاہتے تھے، اب تو چوروں سے لوٹا مال واپس لیا جا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بہت سارے لوگوں کوجیل جاتا دیکھ رہاہوں، ہو سکتا ہے۔
نوازشریف ،فضل الرحمان ،زرداری نے حاصل بزنجو کو اوپرچڑھا کر سیڑھی کھینچ لی:فرخ حبیب
Aug 04, 2019