چیئرمین سینیٹ کا دنیا بھر کی پارلیمنٹس کے سپیکروں اور پریزائیڈنگ افسروں کوکشمیر کی موجودہ صورتحال پر خط

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے عالمی برادری کوکشمیر کی موجودہ صورتحال اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کیلئے دنیا بھر کی پارلیمنٹس کے سپیکروں اور پریزائیڈنگ افسروں کو خط لکھا ہے۔

خط میں چیئرمین سینیٹ نے سپیکروں کو بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن کیخلاف ورزی اور وادی نیلم میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری سے آگاہ کیا۔صادق سنجرانی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی مدد کرے۔چیئرمین سینیٹ نے دنیا کی توجہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بموں کے استعمال کی طرف مبذول کروائی۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ بھارت کی جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔چیئرمین نے اہم ملکوں کی پارلیمنٹس کے سپیکروں کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن