لاہور میں عید الاضحی کی آمد سے قبل ہی سبزی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق آلو 17 روپے کلو سے 19 روپے کلو، پیاز 40 روپے سے 48 روپے فی کلو جبکہ ٹماٹر 56 سے 75 پر پہنچ گیا۔اسی طرح لہسن 200 روپے فی کلو سے 227 اور ادرک 250 سے 282 روپے فی کلو ہوگیا۔لیموں بھی 88 روپے فی کلو سے 100 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا جبکہ بینگن 44 سے 50 روپے کے ہوگئے، ٹینڈے اورشملہ مرچ کی قیمتوں میں فرق نہ آیا،سیب 128 روپے فی کلو سے کم ہو کر 119، کیلا، آڑو، ناشپاتی اور انگور کی قیمتوں میں فرق نہ آیا۔مرغی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے اور برائلر چکن 197 سے 205 روپے فی کلو ہوگیا۔صوبائی دارالحکومت کے اتوار بازاروں میں پھل کی پرانی قیمتیں تاحال برقرار ہیں۔