فیروزوالہ+ نارنگ منڈی + سیالکوٹ+ سمبڑیال (نامہ نگار ان+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں اراضی تنازعہ پر باپ بیٹا 2 بھائیوں سمیت 6 افراد قتل کر دیئے گئے۔ فیروزوالہ میں اراضی کے تنازعہ کی بنا پر میاں بیوی قتل کر دئیے گئے۔ جی ٹی روڈ کی آبادی چوڑا راجپوتاں (مریدکے) میں اراضی کے تنازعہ پر لیاقت علی نے اپنے بھائی رفاقت وغیرہ کی مدد سے فائرنگ کر کے اپنے سگے چھوٹے بھائی صداقت علی اور اسکی بیوی ثمینہ بی بی کو ہلا ک کر دیا جبکہ مقتولہ کا شیر خوار بیٹا محفوظ رہا۔ ملزمان فرار ہو گئے۔ واضح رہے کہ مقتول صداقت علی نے پسند کی شادی کر رکھی تھی جس نے اپنے بھائیوں کی اراضی اپنے نام منتقل کروا لی جن کو اس بات کا رنج تھا۔ نارنگ منڈی میں کالاخطائی روڈ پرگول پنڈ میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا ہلاک ہو گیا۔ واقعہ کے باعث پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے دونوں باپ بیٹے طارق اور مصطفیٰ کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فریقین کے مابین زرعی اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا۔ سیالکوٹ میں ویٹ لفٹنگ تنازعہ پر ملزمان نے دوحقیقی بھائیوں کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، 8ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔ تھانہ سمبڑیال کے موضع بھوپالوالہ کے رہائشی عطاء اللہ ولد عبداللہ عید کے دوسرے روز اپنے ڈیرہ مویشیاں موضع صاحب کے سے واپس اپنے تینوں بیٹوں لیاقت علی، طاہر علی، علی حیدر اور 4کس برادرنسبتی اپنے گھر محلہ گڑھی بھوپالوالہ آرہے تھے کہ گرلز ہائی سکول کے قریب تھڑا مارے 8کس ملزمان اکبر علی، اعجا زعرف صابو پسران محمد اکرم، عاطف ولد محمد اکبر، قاسم، عامرسے فائرنگ شروع کردی جس سے کاشتکار عطاء اللہ کے دونوں بیٹے لیاقت علی، طاہر علی گولی لگنے سے شدید مضروب ہوگئے۔ مضروبان کوطبی امداد کے لیے ڈسکہ ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں پر لیاقت علی اورطاہر گوجرانوالہ ہسپتال لے جاتے ہوئے دونوں دم تو ڑ گئے۔
نارنگ منڈی: باپ بیٹا سیالکوٹ:2 بھائی فیروز والا: میاں بیوی قتل
Aug 04, 2020