پاکستان‘ ایران افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کریں ورنہ خمیازہ سب کو بھگتنا پڑے گا: محمود اچکزئی

Aug 04, 2020

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہماری جماعت حق گوئی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ چمن کا واقعہ دلخراش ہے۔ خدا کے واسطے ملکی مفاد کے خلاف کوئی اقدام نہ کیا جائے۔ افغانستان میں امن کیلئے ایران اور پاکستان کردار ادا کریں ورنہ سب کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ملک میں آئین کی بالادستی تک کچھ نہیں ہو سکتا۔ موجودہ نظام ڈوب رہا کیونکہ انصاف نہیں رہا۔ عدل ہی کامیاب سوسائٹی کی بنیاد ہے۔

مزیدخبریں