عیدالاضحی خوشی کا موقع ،کوتاہیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے: بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ عیدالاضحی ہمارے لئے نہ صرف ایک خوشی کا موقع ہے بلکہ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی اس مقدس قربانی کی یاد بھی جو بحثیت مسلمان ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر میں اپنے ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کے عید پر احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں، ابھی ہم پوری طرح کورونا کی زد سے نہیں نکل پائے، ہم گزشتہ عید پر ہونے والی کوتاہیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے، یہ عید ہمیں سادگی اور قربانی کا درس دیتی ہے اور سب سے بڑی قربانی یہی ہے کہ ہم اپنا اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کا خیال کریں اور عید سے متعلق حکومت کی جانب سے وضع کی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ان تمام لوگوں کا خیال رکھیں جو ہماری مدد اور ہمارے ساتھ کی امید رکھتے ہیں۔ اس موقع پر میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کروں گا جو گزشتہ کئی برس سے بھارت کے غاصبانہ قبضہ میں ہیں اور جن کے گرد ہر گزرتے دن کے ساتھ محاصرہ تنگ ہوتا جا رہا ہے، ہم اس کڑے وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور بہت جلد ان سے آزادی کی خوشخبری سنیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...