بہاولپور (خبرنگار) قصائی نے ویڑھی کے گلے پر الٹی چھری رکھ کر اپنا معاوضہ دوہزار روپے زیادہ وصول کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ٹرسٹ کالونی بہاول پورمیں عیدقربان کے روز صورتحال اس وقت انتہائی دلچسپ ہوگئی جب ایک شہری نے ویڑھی کی قربانی کیلئے قصائی سے 8000 روپے طے کئے جب قصائی شہری کے جانورکو قربان کرنے کے لئے آیا تو اس نے ویڑھی کو زمین پرگرا کر اس کے گلہ پر الٹی چھری رکھ دی اور مطالبہ کردیا کہ میں اس وقت تک جانورذبح نہیں کرونگا جب تک آپ میرا معاوضہ 8 ہزار روپے سے بڑھاکر 10 ہزار روپے نہیں کرتے‘ شہری کی جانب سے معاوضہ 10 ہزار روپے کرنے پرقصائی نے جانورکو ذبح کیا۔