سردار مسعود ، راجہ فاروق حیدر ،شہریار آفریدی نے عید الاضحی کی نماز مظفرآباد میں ادا کی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان، وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے عید الاضحی کی نماز مظفرآباد کی مرکزی عید گاہ میں اکٹھے ادا کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام کے لئے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی بھارتی ظلم و جبر سے جلد نجات کے لئے خصوصی دعا ئیں مانگی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن