گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے کہا ہے کہ عید صفائی آپریشن ، 8 ہزار 5 سو ٹن سے زائدقربانی کے جانورو ں کی آلائشیں ڈمپنگ سائٹ پر منتقل،اڑھائی سوسے زائد شہری شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا،گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عید صفائی آپریشن کے اصل ہیروز سینٹری ورکرز کی محنت کی بدولت عید قربان کے مقدس تہوار پر صاف ستھرا گوجرانوالہ کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملی۔عید الاضحی صفائی آپریشن کو شہری وسماجی حلقوںسمیت عوامی نمائندوں ،سرکاری اداروں اور افسران و سربراہان کی طرف سے بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او جی ڈبلیو ایم سے عتیق الرحمن،سینئر منیجر آپریشنز عامر مشتاق،جی ڈبلیو ایم سی ٹیم سمیت فیلڈ افسران و عملہ کو بہترین اقدامات پر مبارکباد دی۔