گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما ایم پی اے حلقہ پی پی 58 حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا ہے کہ سنت ابراہیمیؑ قربانی اورایثار کی منفرد مثال ہے جسے زندہ رکھتے ہوئے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں قربانی کے جذبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، ملک کے محروم اور کمزور طبقے کوشامل کئے بغیر عید کی حقیقی مسرت حاصل نہیں ہوسکتی ان خیالات کا اظہار انہوںنے صدر انجمن تاجراں بازار خراداں گلزیب خان کے انتقال پر انکے اہل خانہ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا ، سابق چیئرمین لالہ ظہیر احمد،خطیب الرحمان مغل اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ، ممبر صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ سنت ابراہیمی ؑکی ادائیگی ایک عظیم مذہبی فریضہ اور قربانی و ایثار کی وہ مثال ہے جسکو زندہ رکھتے ہوئے زندگی کے ہر شعبے میں قربانی کے جذبے کے تحت کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔