راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے راولپنڈی سے قربانی کے جانوروں کی 7675ٹن آلائشیں شہر بھر سے اٹھا لیں ،آلائشوں کے محفوظ مقام پر لے جا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ہے ،آلائشوں سے شہر میں بدبو اور آلودگی سے بچائو کے لئے صفائی کرنے والی ٹیموں نے کوڑا ٹرالیوں اور ڈرموں کے اطراف چونا پھینکا ،کئی مقامات پر جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا ،شہر کی تنگ تاریک گلیوں میں بھی قربانی کی آلائشیں اٹھانے کے لئے ملازمین عملہ صفائی کے ہمراہ کئی کئی فرلانگ دور سے آلائشیں اٹھا کر اپنی گاڑیوں میں ٹھکانے لگاتے رہے ، ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی صفائی آپریشن میں راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں مری،کہوٹہ،گوجر خان،ٹیکسلا اورکلر سیداںسے 9000 ٹن سے زائد قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈمپ سٹیشن لے جا کر تلف کر دیں ہیں،اس موقع پرصفائی کے حوالے سے موصول ہونیوالی تمام شکایات کوحل کر دیا گیاہے، صفائی آپریشن عید سے ایک دن قبل شروع ہوکر عید کے تیسرے روزتک بلا تعطل جاری رہا ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کے3557سے زائد سینیٹری ورکرز نے عید صفائی آپریشن میں مختلف شفٹوں میں فرائض سرانجام دیئے،چھٹیاں منسوخ ہونے کے باعث عملہ اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے فیلڈ اور آفس میں موجود رہا۔ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے صفائی آپریشن کی خود نگرانی کی جبکہ سینئر مینیجر آپریشنز محمد حسنین،محمد جلال،سید حسن سردار،عامر یونس نائیک،علی مراد،حارث مرتضیٰ،عمیر عثمان،توقیر حسین و دیگر آپریشنل سٹاف فیلڈ میں صفائی آپریشن کی نگرانی کر تے رہے،آلائشوں و دیگر فضلہ جات کی ترسیل کیلئے412 چھوٹی بڑی گاڑیاں,منی ڈمپرز ،ہتھ ریڑھیاں استعمال کی گئیں،شہر بھر میں 14مستقل اور 37موبائل ٹرانسفر سٹیشن بنائے گئے،جنہیں عید صفائی آپریشن مکمل ہوتے ہی ختم کر دیا گیاہے،عیدکے تیسرے روزڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیپٹن (ر)انوار الحق اور ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عید صفائی آپریشن میں حصہ لینے والے ورکرز سے سے ملاقات کی اور انکے کام کو سراہتے ہوئے کہا آپکی انتھک محنت اور لگن سے ہم نے ایک مشکل ہدف حاصل کر لیا،شہریوں سے بات چیت میں ڈی سی راولپنڈی نے بھرپور تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا شہر کی صفائی ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے،صفائی آپریشن میں شہریوں نے شکایات فوری حل ہونے پرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہا،حکومت پنجاب اور محکمہ بلدیات کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوار الحق اور ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے تینوں دن مسلسل شہر کے دورے کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے، ٹرانسفر سٹیشنز اورعید کیمپوں اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا ،شہریوں میں ویسٹ بیگز تقسیم کئے ،شہر کی 13بڑی اجتماعی قربان گاہوں پر ٹیمیں تعینات رہیں،لوسرڈمپ سٹیشن پر 24گھنٹے کام جاری رہا۔
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 7675ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگا یا
Aug 04, 2020