اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی میں 2.50 فیصد اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں گذشتہ مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جولائی میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد ہو گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں ماہانہ بنیاد پر سبزیاں 23.8 فیصد مہنگی ہوئیں جس میں ٹماٹر شہری علاقوں میں 179 فیصد ، پیاز 16.6 فیصد مہنگا ہوا، ماہانہ بنیاد پر انڈے 10.8، مصالحہ جات 7.5 فیصد، گندم 7.4، آلو 4.5 فیصد جب کہ گوشت 3.9، چینی 3.8 فیصد اور لوبیا 3 فیصد مہنگا ہوا۔ ماہانہ بنیاد پر موٹر فیول 27 فیصد مہنگا ہوا جب کہ سالانہ بنیاد پر جولائی میں شہری علاقوں میں ٹماٹر 100 فیصد آلو 63 فیصد، دال مونگ 46.25 فیصد، انڈے 43.11 فیصد، مرغی 36.69 فیصد مہنگی ہوئی۔ جولائی میں سالانہ بنیاد پر چینی 17 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ گندم 28.52 فیصد اور آٹا 18.52 فیصد مہنگا ہوا۔، سبزیاں 23.84 فیصد، انڈے 10.82 فیصد ، پیاز 16.61 فیصد، مصالحے 7.57 فیصد، گندم 7.42 فیصد، آلو 4.58 فیصد، گوشت 3.97 فیصد، چینی 3.82 فیصد، بیسن 3.07 فیصد، سگریٹس 2.88 فیصد، چکن 2.6 فیصد، ڈیری مصنوعات 1.74 فیصد، دودھ 1.37 فیصد اور ادویات 1.04 فیصد مہنگی ہوئیں۔ دال مونگ 10.72 فیصد، دال مسور 6.27 فیصد، پھل 6.24 فیصد، دال ماش 2.71 فیصد، دال چنا 2.7 فیصد، اور کھانے کا تیل 1.34 فیصد سستا ہوا۔ دیہی علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت میں 241.4 فیصد، گاڑیوں کے ایندھن میں 29.61 فیصد، سبزیوں کی قیمت 21.63فیصد، انڈوں کی قیمت میں 13.84 فیصد، گندم کی قیمت میں 1.84 فیصد، ، چینی کی قیمت میں 3.67 فیصد، چاول کی قیمت میں 2.96 فیصد، چکن کی قیمت میں 2.58 فیصد، گوشت کی قیمت میں 1.82 فیصد اضافہ ہوا۔ دیہی علاقوں میں دال مونگ کی قیمت میں 13.42 فیصد، تازہ پھلوں کی قیمت میں 6.62 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 4.98 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 4.06 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 4.04 فیصد، اور ثابت چنوں کی قیمت میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
جولائی ،جون کی نسبت ، 2.50فیصدمہنگا ، سبزیاں23.8فیصد مہنگی: ادارہ شماریات
Aug 04, 2020