ہو چی منھ(اے پی پی) ویتنام میں کرونا وائرس کے تین درجن سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ملک میں وبا سے تیسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ویتنام کو کورونا سے نبردآزما ہونے میں عالمی سطح پر کامیاب ملک کے طور پر دیکھا جارہا تھا جہاں 99 روز تک مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا تاہم ایک ہفتے قبل ڈانانگ کے ہسپتال میں مقامی منتقلی کا کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا جس کے بعد وبا ملک کے تین بڑے شہروں سمیت چھ حصوں میں پھیل گئی۔
ویتنام میں کرونا سے تیسری ہلاکت
Aug 04, 2020