کراچی (نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ پولیسں فورس کی ہر محاذ پر قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہو یا امن وامان کا قیام. دہشت گردوں کا قلع قمع . اور جرائم کے خاتمہ سمیت کیلئے پولیسں کی کاوشوں کو فراموش نہیں کیا سکتا ہے طارق حسن نے کہا کہ یوم شہدائے پولیسں منانا اور شہداء کو خراج عقیدت پیشں کرنا ان پر کوئی احسان نہیں بلکہ ملک و قوم پر شہداء پولیسں کا حق ہے مسلم لیگ(ق) آئی جی سندھ کو شہدائے پولیسں منانے شہدائ کو یاد رکھنے پر خراج تحسین پیشں کرتی ہے . پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا کہ نیشنل پولیسں فاؤنڈیشن کا شہدائے پولیسں منانے پر خراج تحسین پیشں کرتے ہیں اور یہ اس بات کی غمازی ہے کہ ملک بھر میں پولیسں کے جوان دہشت گردی . اغوا برائے تاوان اور امن و امان کی بحالی کیلئے اپنی جانوں کو نچھاور کرکے امر ہوجاتے اور شہادت کے مرتبے پر فائز ہوکر یہ پیغام دیتے ہیں کہ اس سے نہ صرف اپنی پولیسں فورس کا مورال بڑھاتے بلکہ ملک و قوم کو بہادری جذبہ فراہم کرجاتے ہیں
پولیسں فورس کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا.طارق حسن
Aug 04, 2020