عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی، ملکی سلامتی، کرونا خاتمہ کی دعائیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جس کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی یاد میں جانوروں کی قربانی کی جس کا سلسلہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہا۔ بڑے اجتماعات جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخش، عالمگیری بادشاہی مسجد، جامعہ نعیمیہ، جامعہ اشرفیہ، جامع مسجد وزیرخان، جامع منصورہ، جیلانی پارک، مسجد شہداء، یونیورسٹی گرائونڈ، جامع مسجد دارالسلام باغ جناح میں ہوئے۔ جامعہ مسجد منصورہ میں سینیٹر سراج الحق۔ جامعہ نعیمیہ میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی۔ ریس کورس پارک میں امیر جماعت اہلحدیث پاکستان شیخ الحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی۔ بیرون شیرانوالہ باغ اندرون شہر لاہور میں مولانا میاں محمد اجمل قادری۔ جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈمیں مولانا قاری ارشد عبید۔ 77کلب ابیٹ روڈ گرائونڈ میں مولانا محمد امجد خان۔ جامعہ مدنیہ کریم پارک راوی روڈ میں مولانا نعیم الدین۔ جامعہ محمدیہ لوکو ورکشاپ مغل پورہ میں حافظ عبد الوحید روپڑی۔ جامع مسجد خضراء سمن آباد میں مولانا عبدالرؤف فاروقی۔ مسجد دارالسلام باغ جناح میں عارف رشید۔ جامع مسجد دربارحضرت داتاگنج بخش میں مولانا محمد رمضان سیالوی۔ عالمگیری بادشاہی مسجدمیں مولانا عبدالخبیر آزاد اور مسجد الحسن ارشد گارڈن کینال بنک روڈ میں پیر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے نماز عید الاضحی کی نماز کی امامت کی اور قربانی کے فلسفے پرروشنی ڈالی۔ ملکی سلامتی اور کرونا کے خاتمہ کی دعائیں مانگی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...