واشنگٹن(صباح نیوز+بی بی سی،این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کردیا ہے کیونکہ امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ سروس چینی خفیہ اداروں کا ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے۔ وزیر خارجہ پومپیو نے الزام لگایا یہ حساس معلومات چین کی کمیونسٹ پارٹی کو منتقل کر رہی ہے ۔امریکی عہدیداروں اور قانون سازوں نے انتہائی مشہور ویڈیو پلیٹ فارم کو حالیہ ہفتوں میں چین کی جانب سے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے پر خدشے کا اظہار کیا ہے لیکن کمپنی نے چینی حکومت سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔میڈیا میں خبریں زیر گردش تھیں کہ کہ چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت والی اس ایپ کو امریکیوں کی ذاتی معلومات کو جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن صدر نے پابندی کا اعلان کیا۔ایئر فورس ون میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا جہاں تک ٹِک ٹِک کا تعلق ہے ، ہم ان پر امریکا میں پابندی عائد کرتے ہیں۔ٹرمپ نے ٹک ٹاک کو آخری وارننگ دیتے کہا ٹک ٹاک پندرہ ستمبر تک کسی کمپنی کو بیچدو ورنہ امریکہ سے اس کی چھٹی کر دی جائیگی۔
حساس معلومات کمیونسٹ پارٹی کو منتقلی کا الزام ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی
Aug 04, 2020