رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے سے قبل بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کرونا میں مبتلا

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ مہلک کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کرونا وائرس سے متاثر امیت شاہ کا کہنا ہے کہ میری صحت ٹھیک ہے، صرف ڈاکٹروں کو مشورے پر ہسپتال منتقل ہوا ہوں۔ امیت شاہ نے اپنے ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیام میں کہا کہ کرونا وائرس کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہوں نے اپنا معائنہ کروانے کا فیصلہ کیا اور ان کے معائنہ کے بعد کرونا وائرس کی توثیق ہوئی ہے۔ انہوں نے حالیہ عرصہ میں ان سے رابطہ میں آنے والے تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنا کرونا وائرس کا معائنہ کروائیں۔ امیت شاہ گذشتہ چند یوم سے کھانسی اور بخار کے علاوہ اعضا شکنی کی شکایت کر رہے تھے۔ امیت شاہ 5 اگسٹ کو منعقد ہونے والی رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے بھومی پوجا میں شرکت کرنے والے تھے۔

ای پیپر دی نیشن