ننکانہ صاحب+چونیاں+ مانانوالہ(نامہ نگاران)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی زیر نگرانی عیدالضحیٰ کے موقعہ پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات پر شہری حلقوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اور اس کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ عیدالضحیٰ کی نماز سے قبل شہری میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ڈالنے کے لئے خصوصی شابر بیگز بھی تقسیم کیے گئے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ جانوروں کی باقیات کو شاپر بیگ میں ڈال کر مخصوص کیے گئے پوائنٹس پر پھینکے ۔علاوہ ازیںعید کے تینوں ایام میں تحصیل بھر میںصفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات، اسسٹنٹ کمشنر چونیاںعدنان بدرکوعوامی و سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ۔ ٹاؤن کمیٹی مانانوالہ کی جانب سے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر ڈاکٹر طارق گلزار ملک نائب ناظم سٹی مانانوالہ،حکیم افتخار احمد صدر انجمن حقوق شہریاں مانانوالہ اور شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی مانانوالہ اعظم ورک،چیف آفیسر میاں عثمان،سینٹری انسپکٹر چوہدری افضل،سینٹری سپروائزرز نزاکت شاہ،انوار احمد کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔