بدوملہی: معمولی جھگڑے پرمخالف نے نوجوان کو قتل کر دیا

بدوملہی (نامہ نگار)بدوملہی کے نواحی گائوں باٹھانوالہ میں معمولی جھگڑے پر یوسی باٹھانوالہ کے سابق ناظم چودھری محمد اقبال بھنڈر(مرحوم) کے جواں سالہ بیٹے فہد اقبال بھنڈر کو مبینہ طور پر خنجر نما چھری کا وار کرکے موت کی گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ فہد اقبال بھنڈر چچازاد کزن شکیل کے ہمراہ گائوں باٹھانوالہ کے رہائشی سجاد احمد عرف ننھااور ناصر عرف غنی کیساتھ دھان کی پنیری کے معاملے پرمعمولی جھگڑا ہوگیا۔ جس پر سجادنے فہد اقبال بھنڈر پر چھری کا وار کیا ۔ فہد اقبال موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے مقدمہ در ج کرکے ملزمان کو اپنی حراست میں لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...