مغربی افریقی ملک مالی کے شہر گاﺅ میں اقوام متحدہ کا طیارہ ہارڈ لینڈنگ کے دوران رن وے پر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ مالی میں اقوام متحدہ کے مستحکم کثیرالجہتی مشن(ایم آئی این یو ایس ایم اے) نے ایک بیان میں طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ کا انٹونوو اے این۔ 72 جہاز دارالحکومت بماکو سے روانہ ہوا اور گاﺅ ایئرپورٹ کے رن وے پر ہارڈ لینڈنگ کے دوران حادثے کے باعث جہاز میں سوار 11 افراد زخمی ہو گئے جن میں عملے کا ایک رکن شدید زخمی ہے جنہیں بین االاقوامی فوجوں اور اقوام متحدہ کے طبی یونٹس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جلد مکمل کر لی جائیں گی۔
مالی میں اقوام متحدہ کا طیارہ ہارڈ لینڈنگ،11 افراد زخمی
Aug 04, 2020 | 11:27