آرسنل ریکارڈ 14 ویں مرتبہ ایف اے کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح

لندن(سپورٹس ڈیسک) آرسنل کی ٹیم نے ریکارڈ 14 ویں مرتبہ ایف اے فٹ بال کپ ٹورنامنٹ جیت لیا، آرسنل نے فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد چیلسی کی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیکر سب سے زیادہ چودہویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا۔ یہ ایف اے کپ کا 139 ایڈیشن تھا جو ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔چیلسی کی ٹیم کے کرسچن پلیسک نے میچ شروع ہونے کے بعد پانچویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو آرسنل کے خلاف 1-0 گول کی برتری دلا دی۔ 23 منٹ بعد آرسنل کے فارورڈ پوزیشن پر کھیلنے والے کھلاڑی پیری امریک آمیانگ نے میچ کے 28 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ میچ کے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا۔ پیری امریک آمیانگ نے ایک مرتبہ پھر گول کر کے اپنی ٹیم کو چیلسی کے خلاف 2-1 کی برتری دلادی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔ چیلسی کی ٹیم نے بعد مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہی۔ یوں آرسنل نے 14 ویں مرتبہ ایف اے کپ ٹورنامنٹ جیت کر اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنالیا۔

ای پیپر دی نیشن