پی سی بی کا نئے ڈومیسٹک سیزن سے قبل میچ آفیشلز کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) کرکٹ کے میدان میں فیصلے دینے والے امپائرز خود آزمائش میں پڑ گئے ہیں کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ڈومیسٹک سیزن سے قبل میچ آفیشلز کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے طابق پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک سیزن سے قبل میچ آفیشلز کی آئی سائٹ اور کان چیک کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور سی ایم ایچ سے ٹیسٹ کرانے کیلئے خطوط لکھ دئیے گئے ہیں لیکن جہاں سی ایم ایچ نہیں وہاں کے میچ آفیشلز مقامی ڈی ایچ کیو سے ٹیسٹ کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق سی ایم ایچ نے انتظامی معاملات اور چھٹیوں کے باعث ٹیسٹ کرنے سے معذرت کرلی ہے،اس کے بعد تمام میچ آفیشلز ٹیسٹ کرانے کیلئے پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں، بورڈ کا میڈیکل پینل متبادل آپشنز پرغور کررہا ہے، ماضی میں ریفریشر کورسز کے دوران میچ آفیشلز کے ٹیسٹ پی سی بی کی نگرانی میں ہوتے تھے۔ذرائع کے مطابق میچ آفیشلز سے کرکٹ میں اہلیت سمیت کوائف بھی طلب کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...