نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سنجے منجریکر نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو ای میل بھجوایا ہے جس میں انہوں نے بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے ان کو بحال کرے۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) رواں سال 19 ستمبر سے 8 نومبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔ منجریکر نے کہا ہے کہ وہ بی سی سی آئی کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق کام کرنے کو تیار ہیں۔