عابد علی کیلئے انگلش کنڈیشنز بڑاچیلنج ہوگا:راشد لطیف

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عابد علی انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں شان مسعود کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ دوسری جانب 32 سال کے اوپنر کی انگلینڈ میں بیٹنگ فارم مسلسل سوالات اٹھا رہی ہے، ووسٹر اور ڈار بی کے دو پریکٹس میچوں کی تین اننگز میں وہ صرف 27رنز بنا سکے ہیں، البتہ پاکستان کے لیے تین ٹیسٹ کی 4 اننگز میں 57.94 کی اوسط سے ان کے کریڈٹ پر 321 رنز ہیں، جس میں 2 سنچریاں بھی شامل ہیں۔عابد علی کے لیے انگلینڈ کی کنڈیشنر اور بولنگ اٹیک ایک چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن