سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری نے ان پر سے 5 سال کی پابندی ختم کرائی تھی۔میڈیا سے گفتگو میں شعیب اختر نے ذاتی زندگی سے لے کر کرکٹ کیریئر اور ملکی معاملات پر بات کی۔اپنی فٹنس کے حوالے سے شعیب اختر نے کہا کہ 'چار پانچ کی عمر سے میرے ساتھ بازوؤں اور ٹانگوں کے مسائل تھے، فاسٹ باؤلر بننا میرا کوئی بچپن کا خواب نہیں تھا، 18 سال کی عمر تک میں نے کرکٹ کھیلنے کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔'انہوں نے کہا کہ 'میں تعریفوں اور آؤ بھگت کا پہلے سے شوقین تھا جس کے باعث کرکٹ کی طرف آیا۔تیز ترین بال کرانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 'میڈیا کے دباؤ پر کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین بال کی لیکن تیز ترین بال کرا کر کوئی خاص خوشی نہیں ہوئی تھی۔