او آئی سی جدہ میں سیمینار‘ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے کوششیں تیز

جدہ (امیر محمد خان )یوم استحصال کی مناسبت سے او آئی سی ، جدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے ویبینار کا انعقاد ہوا مقررین کا "مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے جدوجہد میں بیرون ملک پاکستانیوں اور کشمیریوں کا کردار" کے موضوع پر اظہار خیال صدر آزاد کشمیر ، سردار مسعود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ برطانوی اراکین پارلیمنٹ ، لارڈ نزیر احمد اور خالد محمود ، کی شرکت ۔امریکہ ، برطانیہ ، بلجیئم اور سعودی عرب سے ممتاز کشمیری رہنماؤں نے بھی شرکت کی بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر کے اسے ایک ہندو اکثریتی علاقہ بنانا چاہتا ہے : صدر آزاد کشمیربیرون ملک پاکستانیوں اور کشمیریوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا: کشمیری رہنما بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے موثر ابلاغ کے لئے ہر ملک کے با اثر طبقوں سے مسلسل رابطہ ضروری ہدایات سی مین پاکستان کے مستقل نمائندے برائے کشمیر رضوان سعید شیخ نے کہا کشمیری رہنماپاکستانی اور کشمیری تارکین وطن کو یک زبان ہو کر مسئلہ کشمیر کے قانونی اور تاریخی پہلو اجا گر کرنا ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن