اسلام آباد (آن لائن) وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں فالٹ کی وجہ سے 12 ہزار افراد اثاثے ظاہر کرنے میں ناکام رہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ متاثرہ افراد ایف بی آر افسران کی نااہلی کی وجہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ ایف بی آر کا سسٹم میں فالٹ نہ ہونے کا مؤقف قابل اعتبار نہیں ہے۔ ایف ٹی او کے مطابق ایف بی آر کی آن لائن سسٹم کو مربوط طریقے سے چلانے میں ناکامی نااہلی کے مترادف ہے۔ اثاثے ظاہر کرنے کی مدت میں خلاف قانون خفیہ توسیع ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں خرابی کی عکاس ہے۔