کراچی (نیوز رپورٹر) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جمعے اور ہفتے کو شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیاہے۔محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات سے ہفتے کے دوران سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جمعرات کی شام کو خلیج بنگال سے مون سون ہوا کا کم دبا ؤسندھ میں داخل ہوگا، ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر جمعرات کی شام سے ہفتے تک سندھ اور مشرقی بلوچستان میں مون سون کی ہوائیں شدت سے داخل ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی شام سے ہفتے کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈواللہ یار، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان، جامشور، دادو اور شہید بے نظیرآباد میں تیز ہواں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں جمعے اور ہفتے کو موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔