ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال بندگلی میںداخل ہوچکی ہے، رحمت وردگ

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوںکی بدولت ملک کے عوام بے روزگاری،اورمہنگائی کی چکی میںپس کررہ گئے ہیں،حکمران اشیاء خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے میںبری طرح ناکام ہوچکے ہیں،چینی اورآٹے کے سکینڈل میںملوث اصل کرداروںکوجاننے کے باوجودحکومت متذکرہ لٹیروںپرہاتھ ڈالنے سے قاصرہے،اورملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال بندگلی میںجاچکی ہے،ایسے حالات میںفوری طورپرنگران حکومت کاقیام عمل میںلاکرملک میںازسرنومنصفانہ بنیادوںپرنئے انتخابات کرائے جائیں،ان خیالات کااظہار تحریک استقلال کے مرکزی صدرحاجی رحمت خان وردگ نے کراچی سے واپسی پرراولپنڈی ڈویژن کے دورہ کے دوران ٹیکسلامیںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور منافقت کوفروغ دینے کیلیئے حکومت کے نااہل ترین غیرملکی ترجمان شہباز گل اینڈ کمپنی نے ٹیلی ویژن پر قبضہ قائم کررکھاہے،اوراپنی خودنمائی کا ڈھنڈورا پیٹاجارہاہے،حکومتی خوشامدیوںاورنااہل مشیروں کے اس طرزعمل سے پاکستان اور اس کے عو ام کوکوئی غرض نہیں‘انہوںنے کہاکہ غیرملکی مشیروںکاصرف اورصرف غیرملکی ایجنڈے کودوام بخشنے کے سوا،اورکوئی کام نہیں،انہوںنے کہاکہ محب وطن اورسنجیدہ فکرکے مالک صاحب الرائے شخصیات کب میدان عمل میںآئینگی؟انہوںنے کہاکہ غیرملکی مشیراپنے آقاوںکے مفادات کی تکمیل کیلیئے سرگرم عمل ہیں،اورپاکستان کاحقیقی تشخص عالمی سطح پرمجروح ہورہاہے،مقتدرقوتوںکوملکی سلامتی کی فکرکرتے ہوئے موجودہ نااہل حکومت کوفی الفوربرطرف کرکے ایک نگران سیٹ اپ مقررکرناہوگا،بصورت دیگرملکی سیاسی اورمعاشی استحکام مزیدابتری کاشکارہوکرملک کے غریب عوام کی زندگی کواجیرن بناکررکھ دے گا۔

ای پیپر دی نیشن