تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ پراعتراضات ملکی استحکام کیلئے خطرناک ہونگے، محمود احمد عباسی

Aug 04, 2020

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)جماعت اہلسنت انٹرنیشنل کے مرکزی صدر،پرنسپل جامعہ رضویہ انوار العلوم علامہ محمود احمد عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سوشل میڈیا پر جاری اشعال انگیزی کسی بڑے خطرے کا بیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے،کیونکہ پاکستان کا امن اسلام دشمن اور پاکستان دشمن عناصرکیلیئے کسی بھی شکل میںقابل قبول نہیں،انہوںنے کہاکہ تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کی تفصیلات منظر عام پر آتے ہی مخالفین نے اپنی شکایات اوراعتراضات کو ذمہ دار فورم پر اٹھانے کی بجائے ملک کے اندرفتنہ وفسادپھیلانے کی خاطراس معاملے کو عوام الناس میں دھکیل دیا،جس سے فرقہ واریت کوہوادینے کی کوششوںکوتقویت ملے گی،اوریہ امرملکی سلامتی اورداخلی استحکام کیلیئے خطرناک ثابت ہوسکتاہے،اورایسی کاوشیںملک کے تمام سنجیدہ طبقات کیلیئے برداشت کرنا مشکل ہوگا،عظمت ناموس رسالتؐ کے ساتھ ساتھ تحفظ ناموس صحابہؓ واہلبیتؓ اطہار، ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہیں،اوراس معاملہ پرکوئی سمجھوتہ نہیںکیاجاسکتا،انہوںنے کہاکہ ناموس رسالت ؐکے پروانے پہلے بھی اسکے محافظ تھے،اور آئندہ بھی کسی کوتاہی کا ارتکاب نہیںہونے دینگے کریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ انوارلعلوم میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پرمفتی علامہ منیرعالم ہزاروی کے علاوہ ٹیکسلاواہ کینٹ کی علماء کرام کی کثیر تعداد موجود تھی،انکا کہنا تھا کہ اہل سنت وجماعت کے معتقدات کی صریحاً توہین کی گئی،نازیبا گفتگو تکلیف دہ امر ہے،اہل تشیع اپنی صفوں میںچھپے ایسے عناصر کی سرکوبی کا فریضہ از خود انجام دیں جو بنات مصطفیؐ، خلفائے راشدینؓ، امہات المومنینؓ اور سرکار کی مقدس نسبت صحابہ کرامؓ کے حوالے سے نفرت اور شرکو عوام میں جھونک رہے ہیں،محمود احمد عباسی نے حکومت وقت ، سیکورٹی اداروں کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ ان حساس معاملے کو فوری نوٹس لیا جائے،تاکہ ملک میں امن کی فضا برقرار رہے۔

مزیدخبریں