لاہور( سپیشل رپورٹر) پنجاب چیئرٹی کمیشن کا اجلاس کمیشن کے سینئر ممبر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا. پنجاب سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کی حسن اقبال نے بذریعہ آن لائن صدارت کی ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان غنی نے اجلاس کو ویب پورٹل پر آرگنائزیشنز کی جانب سے جمع ہونے والی درخواستوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔اجلاس میں رجسٹریشن کے لیے جمع ہونے والی درخواستوں کو رجسٹرڈ کرنے کا جائزہ لیا گیا۔سلمان غنی نے بتایا کہ چیئرٹی کمیشن کے ویب پورٹل پر آرگنائزیشںز کی جمع درخواستوں کو رجسٹرڈ کرنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ا جلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 15 اگست تک ہر آرگنائزیشن کا رجسٹریشن کروانا لازم ہو گا۔پنجاب چیئرٹی کمیشن کے ویب پورٹل پر رجسٹرڈ نہ ہونے والی آرگنائزیشنز کی رجسٹریشن کو کینسل کر دیا جاے گا۔نان رجسٹرڈ آرگنائزیشن کو ہر طرح کے فلاحی کام کرنے سے روک دیا جائے گا۔اجلاس میں کرنل شہزاد ، ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)ملک شہباز وحید، ڈپٹی سیکرٹری اعظم خان اور منیجر ایم آئی ایس عمران خان بھی موجود تھے۔
15 اگست تک ہر آرگنائزیشن کا رجسٹریشن کروانا لازم ہو گا: پنجاب چیئرٹی کمیشن
Aug 04, 2020 | 19:23